Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

بانی پی ٹی آئی نے سول نافرمانی کی تحریک مؤخر کردی

یہ تحریک چند دنوں کیلئے موخر کی گئی ہے، پی ٹی آئی ذرائع
شائع 17 دسمبر 2024 10:42pm

تحریک انصاف نے سول نافرمانی کی تحریک مؤخرکردی۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے سول نافرمانی کی تحریک مؤخر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پارٹی کے مطابق یہ تحریک چند دنوں کیلئے موخر کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق تحریک کے خدوخال اور ٹائم لائن کا فیصلہ بانی کریں گے، سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنا مجبوری بن چکی ہے۔

واضح رہے کہ سول نافرمانی سے متعلق نئی پیش رفت ایسے وقت پر سامنے آئی ہے جب حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا عمل شروع ہوچکا ہے۔

رانا ثنا اللہ نے اپنے بیان میں تصدیق کی کہ اسپیکر ہاؤس میں رات رات بھر ملاقاتیں ہوئی ہیں، پی ٹی آئی کی سینیئر لیڈرشپ ہمارے ساتھ بیٹھتی رہی ہے، اسپیکر چیمبر میں ان سے روز ملاقات ہوتی ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ اپوزیشن لیڈرز اگر بانی سے ملنا چاہیں گے تو قانون کے مطابق مل سکتےہیں، ملاقات کی اجازت دینے میں کوئی اعتراض نہیں، مذاکرات میں جو مطالبات کریں گے انکا جواب دیں گے۔

علاوہ ازیں تحریک انصاف کے رہنما علی ظفر نے کہا تھا کہ اگر بات چیت کیلئے پارلیمانی کمیٹی کے حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی یا چیئرمین سینیٹ نے تجویز دی تو تحریک انصاف اس پر ضرور غور کرے گی۔

paksitan

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

CIVIL DISOBEDIENCE