Aaj News

منگل, دسمبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی ایم ایف کا ایک اور مطالبہ پورا، گیس کی قمتیوں میں اضافہ

حکومت سے منظوری کے بعد قمیتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا
شائع 17 دسمبر 2024 09:32pm

حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی، گیس کی قیمتیں بڑھانے کی منطوری دیدی گئی۔

اوگرا نے قیمتیں بڑھانے کے نوٹیفیکشن کیلئے فیصلہ وفاقی حکومت کوبھیجوا دیا، حکومت سے منظوری کے بعد قمیتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نےگیس25.78 فیصد مہنگی کرنےکی منظوری دی، سوئی نادرن کے لئے گیس کی قیمت میں8.71 فیصد اضافہ اورسوئی سدرن کیلئے گیس کی قیمت میں 25.78 فیصد اضافےکی منظوری دی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت ہر کیٹیگری کیلئے اضافےکی حتمی منظوری دے گی۔

Gas company