Aaj News

منگل, دسمبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ہے، عرفان صدیقی

گنڈاپور آج بھی دھمکیاں دے رہے ہیں ایسے لوگوں سے کیا بات کریں
شائع 17 دسمبر 2024 08:34pm

سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا کہ گنڈا پور آج بھی دھمکیاں دے رہے ہیں ایسے لوگوں سے کیا بات کریں۔

آج ٹی وی کے پروگرام “اسپاٹ لائٹ “ میں بات چیت کرتے انہوں کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے ہمیں تو ہمیں چور ڈاکو کہتے تھے، اب ان سے پوچھیں کیا چوروں سے بات کرنے کے لئے تیار ہیں۔

سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا کہ کیا چور چور نہیں رہے، کیا ڈاکو ڈاکو نہیں رہے، مجھے مذاکراتی ٹیم کے مینڈیٹ پر شک ہے، کنپٹی پر گن رکھ کر بات چیت نہیں کرائی جا سکتی ہے۔

ان کہنا تھا کہ مینڈیٹ واپسی کا کیا یہ مطلب ہے کہ جیل کے دروازے کھول دیں، ہم ان کے کیسز کو کیسے معاف کردیں، جیلوں میں پڑے 1 لاکھ قیدیوں کا پھر کیا قصور ہے۔

سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی میں اب کوئی چین آف کمانڈ نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی پر ان کی اپنی جماعت اعتماد نہیں کررہی ہے۔

Senator Irfan Siddiqui