Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

محمد یونس نے بنگلادیش میں انتخابات کی تاریخ بتا دی

ملک میں انتخابی اصلاحات کے بعد ہی انتخابات ممکن ہوں گے، عبوری سربراہ
اپ ڈیٹ 17 دسمبر 2024 11:25pm

بنگلادیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس نے انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے اشارہ دے دیا۔

بنگلادیش کے قیام کے حوالے سے 16 دسمبر کو قوم سے خطاب کے دوران محمد یونس نے کہا کہ اگر انتخابی اصلاحات مکمل کرلی جائیں تو ملک میں عام انتخابات آئندہ برس 2025 کے آخر تک ہوسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ بڑے عوامی مظاہروں کے نتیجے میں چند ماہ قبل اپنا عہدہ چھوڑ کر پڑوسی ملک بھارت فرار ہوگئی تھیں جس کے بعد محمد یونس کی سربراہی میں عبوری حکومت کام کر رہی ہے۔

بھارت نواز شیخ حسینہ کی معزولی کے بعد پاک بنگلہ دیش تعلقات نئے دور میں داخل

بنگلادیش کے سربراہ نوبل انعام یافتہ محمد یونس کا خطاب میں کہنا تھا کہ اگر سیاسی اتفاق رائے ہو، درست ووٹر لسٹ تیار کی جائے تو اصلاحات کے ساتھ 2025 کے آخر میں الیکشن ہوسکتے ہیں۔

بنگلہ دیش نے پاکستانیوں کیلئے سیکیورٹی کلیئرنس کی شرط ختم کر دی

انہوں نے کہا کہ ملک میں اصلاحات کے بعد ہی انتخابات ممکن ہوں گے، اگر مزید اصلاحات درکار ہوئیں اور قومی اتفاق رائے کو مدنظر رکھا جائے تو اس میں 6 ماہ مزید بھی لگ سکتے ہیں۔

world

Bangladesh

mohammad yunus