Aaj News

منگل, دسمبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایئر انڈیا کا فضائی میزبان سونا اسمگل کرتے ہوئے گرفتار

حکام نے کینیا کی خاتون کو کوکین کے 90 کیپسولوں سمیت حراست میں لے لیا
اپ ڈیٹ 17 دسمبر 2024 11:21pm

بھارتی شہر چنائی کے بین الاقوامی ایئرپورٹ سے ایئر انڈیا کا فضائی میزبان سونا اسمگل کرتے ہوئے پکڑا گیا۔

حکام کے مطابق ایئر انڈیا کے فضائی میزبان کو چنائی کے ہوائی اڈے پر مسافر کو 24 قیرات کے 1 کلو 700 گرام سونا اسمگل کرنے میں مدد دینے کے الزام میں پکڑا گیا۔

ایئرپورٹ حکام کے طیارے کے فضائی میزبان اور ایک مسافر کو اس وقت روکا گیا جب وہ دبئی سے ایئر انڈیا کی ایک پرواز کے ذریعے چنائی پہنچے تھے۔

کسٹم حکام نے بتایا کہ پکڑے گئے مسافر نے ابتدائی تفتیش میں فضائی میزبان کو سونا دینے کا اعتراف کر لیا ہے۔

دوسری جانب حکام نے چنائی ایئرپورٹ سے ہی کینیا کی خاتون کو 14 کروڑ سے زائد بھارتی روپے مالیت کے کوکین کے 90 کیپسولوں سمیت حراست میں لے لیا۔

کسٹمز حکام نے بتایا کہ کینیا کی خاتون مسافر ایتھوپین ایئر لائنز کے ذریعے ادیس ابابا سے چنائی ائیر پورٹ پہنچی تھی، اسے شک کی بنیاد پر روکا گیا، تلاشی لینے پر اس کے سامان سے کوکین کے 90 کیپسول برآمد ہوئے۔

حکام کے مطابق خاتون کے قبضے سے مجموعی طور پر 1 کلو 400 گرام کوکین برآمد ہوئی، منشیات کو تجزبہ کے لئے لیبارٹری بھیج دیا گیا، جبکہ غیر ملکی خاتون کوعدالتی حراست میں جیل روانہ کر دیا گیا۔

india

سونا

CHENNAI AIRPORT