Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

جب عالیہ بھٹ کو ان کی ساس نے بھری محفل میں نظر انداز کیا، نیٹ پر دلچسپ تبصرے

کرینہ کپور اپنے پرسکون اور دوستانہ انداز میں عالیہ کے نزدیک جاکر ان کو مسکراہٹ کے ساتھ تسلی دیتی ہیں
اپ ڈیٹ 17 دسمبر 2024 08:04pm

بھارت کے لیجنڈری اداکار اور فلم ساز راج کپور کی پیدائش کی صد سالہ تقریبات کے موقع پر منعقدہ فلم فیسٹیول میں بالی ووڈ کی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔ اس دوران ایک ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عالیہ بھٹ کو ان کی ساس نیتو کپور کے ویلکم کو نظر انداز کردیا۔

تقریب میں عالیہ بھٹ اور ان کی بھابھی کرینہ کپور بھی شامل ہوئیں، اس ایونٹ کے دوران ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں عالیہ بھٹ کو تھوڑی تناؤ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عالیہ بھٹ کی ساس نیتو کپور تقریب کے پنڈال کی طرف بڑھی۔ اس دوران رنبیر کپور نے عالیہ بھٹ کو ویلکم کے لیے نیتو کپور کی طرف بھیجا۔

معاملہ اس وقت سب کی توجہ کا مرکز بنا گیا جب عالیہ بھٹ اپنی ساس کی ویلکم کرنے کے لیے بڑھی تو نیتو کپور نے سرد مہری کا مظاہرہ اور نظر انداز کرتے ہوئے آگے بڑھ گئیں جبکہ عالیہ بھٹ ان کی پیچھے پیچھے چلنے لگیں۔

عالیہ بھٹ کی نئی فلم ’جِگرا‘ کس فلم کی کاپی نکلی؟

اس دوران عالیہ بھٹ کچھ پریشان ہوگئیں لیکن کرینہ نے عالیہ کو سہارا دیا اور انہیں تسلی دینے لگیں۔ تقریب میں کئی بڑے نام شامل تھے اور کسی خاص وجہ سے نیتو کپور اپنی بہو سے ناراض نظر آئیں۔

کرینہ کپور نے جس طرح عالیہ بھٹ کو سنبھالا اس کو دیکھنے والوں نے خوب سراہا۔ وائرل ویڈیو میں دکھایا گیا کہ عالیہ کچھ دباؤ میں کرینہ سے بات کر رہی تھیں، لیکن کرینہ نے اپنے تسلی بخش باتیں اور مسکراہٹ سے عالیہ کو پرسکون کر دیا۔

اس ایونٹ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد نیٹ پر دلچسپ تبصرے شروع ہوگئے۔ ایک صارف نے لکھا، “خاندانی تقریب میں بہو کے ساتھ ساس کا رویہ ایسا ہی ہوتا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ “ساس ساس ہی ہوتی ہے اپنی ہو یا مشہور شخصیات کی۔ ایک اور صارف نے کہا کہ ”کہانی گھر گھر کی چل رہی ہے“۔

کوئی پاکستانی عالیہ بھٹ کہتا ہے تو خوشی ہوتی ہے، ہانیہ عامر

عالیہ بھٹ بھی ’جسم اور رنگت‘ پر تنقید سے نہیں بچ سکیں

Alia Bhatt

lifestyle