ڈی آئی خان: پولیو ٹیم پر حملے کی کوشش ناکام، دو دہشت گرد ہلاک
ڈیرہ غازی خان: پاکستان رینجرز (پنجاب) اور پنجاب پولیس نے دہشتگردوں کے خلاف موثر کارروائی کرتے ہوئے حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔
تفصیلات کے مطابق خوارج نے انسداد پولیو مہم کی ٹیم پر حملہ کیا، جس کے جواب میں پولیس پروٹیکشن پارٹی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹیم کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔
علاقے میں گشت پر موجود پاکستان رینجرز اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر دہشتگردوں پر جوابی حملہ کیا، جس کے دوران 40 منٹ تک شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ اس کارروائی میں دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
ہلاک شدہ دہشتگردوں کے قبضے سے راکٹ لانچر، ہینڈ گرینیڈ، ڈیٹونیٹر، آتشیں اسلحہ اور واکی ٹاکی بھی برآمد کی گئی۔
مکمل چیکنگ کے بعد علاقے کو دہشتگردوں سے پاک قرار دے دیا گیا۔ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے انسداد پولیو مہم کے کامیاب انعقاد کے لیے پرعزم ہیں۔
Comments are closed on this story.