بھارت میں گداگروں کو بھیک دینے پر کیا ہوگا؟ فیصلہ کر لیا گیا
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں گداگروں کو بھیک دینے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ہندوستان کے شہر اندور کی ضلعی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ برس یکم جنوری 2025 سے جو کوئی بھی گداگروں کو بھیک دے گا اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلعی حکام نے اقدام کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں بھیک مانگنے کے خلاف ہماری آگاہی مہم رواں ماہ دسمبر تک جاری رہے گی۔
بھارت: بہار میں سرکاری اسکول کے استاد سے اغوا کے بعد کیا سلوک ہوا؟
ضلعی حکام نے کہا کہ اگر یکم جنوری 2025 سے کوئی بھی شخص کسی فقیر کو پیسے دے گا تو اس کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اندور میں بھیک مانگنے پر پابندی عائد کرنے کا مقصد شہر کو صاف ستھرا رکھنا اور بھکاریوں کے منظم نیٹ ورک کا خاتمہ کرنا ہے۔
بھارتی شہری حمیدہ بانو 22 سال بعد وطن واپس لوٹ گئی
حکام نے شہریوں سے بھکاریوں کو پیسے نہ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ خیرات دے کر بھکاری مافیا کے جرائم میں شامل نہ ہوں۔
Comments are closed on this story.