صحافی کو ہراساں کرنے کا معاملہ: عدالت کا ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم
اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن جج محمد بشیر نے صحافی اوراسکی فیملی کا ڈیٹا لیکر کرکے پولیس ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کر کے بلیک میل ہراساں کرنیکا معاملے پرسماعت کی، عدالت نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا۔
عدالت میں وکیل میاں احمد خان نے عدالت میں اپنے دلائل میں کہا کہ صحافی طاہر نصیر کا ملزمان نے نادرا حکام سے مل کر فیملی کا ڈیٹا نکلوایا اور لیک کیا۔
انہوں نے نے کہا کہ ڈیٹا لیک کرنے کے بعد میگ وینچرز نامی کمپنی کے مالک سید محسن سلطان نے پولیس ریکارڈ میں بھی ٹیمپرنگ کی،ملزمان نے ڈیجیٹل دہشتگردی کرتے ہوئے مقدمات درج کرائے اور صحافی طاہر نصیر و فیملی کو بھیجے۔
انہوں نے کہا میگ وینچرز کمپنی کے مالک محسن سلطان اور رانا فیاض نے نادرا افسران سے ملکر ڈیٹا نکلوایا اور لیک کیا، ملزمان نے تھانہ مٹا سوات و دیگر تھانوں کے مقدمات میں ٹیمپرنگ کی۔
وکیل نے اپنے عدالت میں دلائل میں مزید کہا کہ مقدمات کی کاپیاں بذریعہ واٹس ایپ صحافی طاہر نصیر سمیت اسکے فیملی ممبران کو بھیجی،ملزمان صحافی طاہر نصیر کو دھمکاتے رہے اور بلیک میل کرتے رہے۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد میگ وینچرز کے مالک سید محسن سلطان، رانا فیاض کے خلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم دے دیا۔