کورنگی ٹریفک حادثے میں جاں بحق بچے کے اہلخانہ کا اہم بیان سامنے آگیا
کراچی کے علاقے کورنگی ٹریفک حادثے کے نتیجے میں پانچ ماہ کے بچے شاہ میر کے جاں بحق ہونے کا درد ناک واقعے نے سب کو افسردہ کر دیا۔
13 سال بعد پیدا ہونے والا 5 برس کا شاہ میر گزشتہ ہفتے سڑک خراب ہونے کی وجہ سے والدہ کی گود سے گر گیا تھا جس کے بعد 22 وہیلر کے نیچے کچل کر جاں بحق ہوا۔
ورثاء کا کہنا ہے کہ ٹریفک اہل کار اور ضلعی انتظامیہ کو قصور وار ہیں۔
ورثا میں سے ایک نے بتایا کہ سڑک خراب تھی جس پر چاچو کی بائیک نے توازن کھودیا تھا۔ شاہ میر میرا کزن تھا۔
کراچی: ٹرالر کی زد میں آکر خاتون، کمسن بچہ جاں بحق، 48 گھنٹوں میں اموات 10 ہوگئیں
ان کا کہنا تھا کہ میرا کزن اپنی والدہ کی گود سے گر گیا جس کے بعد عقب سے آنے والا ٹرالر بچے کے اوپر چڑھ گیا۔
لواحقین نے کہا کہ کچھ پیسوں کی خاطر ٹریفک والے ہیوی ٹریفک چھوڑ دیتے ہیں، جتنی سڑک نہیں اس سے زیادہ رقبے پر نرسری بنائی گئی ہیں۔
لیاقت پور ٹریفک حادثہ: پیپلزپارٹی کے سابق ایم این اے سمیت 2 افراد جاں بحق
اہل محلہ کا کہنا تھا کہ مکینک نے بھی آدھی سڑک پر گاڑیاں کھڑی کر رکھی ہیں، لوگ سارا دن اس سڑک پر رانگ وے سے بھی آتے رہتے ہیں جس کے باعث حادثات ہوتے رہتے ہیں۔
Comments are closed on this story.