امن و امان کی صورتحال کے باعث ضلع کرم میں انسداد پولیو مہم ملتوی
خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں امن و امان کی صورت حال کے باعث 3 تحصیلو ں میں انسداد پولیو مہم کو ملتوی کر دیا گیا۔
ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق ضلع کرم میں 3 تحصیلوں میں انسداد پولیو مہم کو ملتوی کر دیا گیا، ضلع میں سیکیورٹی خدشات کی بنا پر پولیو مہم کو ملتوی کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر قیصر بنگش کے مطابق جب تک حالات نارمل نہیں ہوتے تب تک مہم ممکن نہیں، پاراچنار ٹل مین شاہراہ کھولنے اور حالات دوبارہ نارمل ہونے پر مہم کا آغاز ہو جائے گا۔
سوشل میڈیا پر اپر کرم میں ادویات کی قلت سے متعلق خبروں کا نوٹس
دوسری جانب مشیر صحت خیبر پختونخوا احتشام علی نے سوشل میڈیا پر اپر کرم میں ادویات کی قلت سے متعلق خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ اپر اور لوئر کرم کی کشیدہ صورتحال سے حکومت آگاہ ہے، ادویات کی سپلائی تسلسل سے جاری ہے۔
کرم کی اہم شاہراہ 68 روز سے بند، ایندھن، ادویات اور اشیائے خورد و نوش کا ذخیرہ ختم
مشیر صحت خیبر پختونخوا احتشام علی کا کہنا تھا کہ ایم ایس پاڑا چنار، ایم ایس صدہ، ڈی ایچ او اپر کرم اور لوئر کرم سے رابطے میں ہیں، سوشل میڈیا پر حقائق کو تھوڑ مروڑ کر پیش کیا جارہا ہے، ادویات کی قلت سے ابھی تک کوئی موت لاحق نہیں ہوئی، زمینی راستوں کی بندش کی وجہ سے ادویات وزیراعلی علی امین گنڈاپور کے ہیلی کاپٹر کے زریعے بھیجی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ادویات کے ایئر پورٹ تک رسائی اور کلئیرنس میں تھوڑا ٹائم لگتا ہے، آج ادویات اور ضروری ویکسین کی تیسری کھیپ اپر کرم اور صدہ پہنچائی جارہی ہے، 2 مہینوں کی ایمرجنسی ادویات اور ضروری ویکسین کی کھیپ اپر اور لوئر کرم پہنچائی، آج 1800 کلو وزن پر مشتمل ادویات کرم سپلائی کی جارہی ہیں، اب تک 2 کروڑ سے زائد مالیت کی ادویات بھیجی جاچکی ہیں۔
ٹل پارا چنار مین شاہراہ سمیت معتدد رابطہ سڑکیں تاحال ہر قسم کی آمدورفت کیلئے بند
ادھر ٹل پارا چنار مین شاہراہ سمیت معتدد رابطہ سڑکیں تاحال ہر قسم کی آمدورفت کے لئے بند ہیں، جس سے علاقہ مکین شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔
ضلع کرم میں امن و امان کی صورت حال کے باعث ٹل پارا چنار مرکزی شاہراہ سمیت دیگر رابطہ سڑکیں بدستور بند ہیں جبکہ ضلع کے اسپتالوں اور میڈیسن دکانوں میں ادویات کی کمی کا سامنا ہیں۔
میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کے مطابق 12 اکتوبر سے اب تک 29 بچے جاں بحق ہو گئے ہیں، صوبائی حکومت کی جانب سے دی جانے والی ادویات بھی ناکافی ہیں، اسپتالوں میں مریضوں اور زخمیوں کو ادویات کی عدم دستیابی کے باعث معیاری علاج نہیں مل رہا۔
مریضوں کے ان مشکلات کو حل کرنے کے لیے فیصل ایدھی آج پاراچنار ایئر ایمبولینس کے ساتھ آئے گا، فیصل ایدھی آج 9 بجے بے نظیر ایئرپورٹ پاراچنار پر لینڈ کرے گا، ایمبولینس کے ذریعے سیریس مریضوں کو پشاور منتقل کیا جائے گا۔
لوئر کرم اور وسطی کرم کو ہر قسم کی سپلائی ہو رہی ہے تاہم اپر کرم کو ہر قسم کی سپلائی گزشتہ 69 دنوں سے معطل ہے، جس کے باعث اپر کرم کے 4 لاکھ آبادی علاقے میں مخصور ہو کر رہ گئ ہے۔
کرم: بلوچستان اور خیبر پختونخوا سے آیا پشتون قومی امن جرگہ واپس، فریق نے وقت مانگ لیا
علاقہ عمائدین کے مطابق شہر میں اشیائے خوردونوش ، میڈیسن ، ایل پی جی ، لکڑی اور تیل کا ذخیرہ مکمل ختم ہوگیا، شدید سردی کے باعث لکڑی اور ایل پی جی نہ ملنے کی صورتحال میں اب تک کئی اموات ہوئی ہیں۔
اسپتال ذرائع کے مطابق گزشتہ 3 روز میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پاراچنار میں نمونیا سے 3 بچے دم توڑ گئے، ہزاروں افراد کے ٹکٹ ویزے ایکسپائر ہوگئے جبکہ شہریوں کو مالی نقصان کا سامنا ہے۔
خیبرپختونخوا حکومت کا ضلع کرم میں سستے آٹے کی فراہمی کا فیصلہ
پشاور اور دیگر شہروں میں پھنسے ہوئے پاراچنار کے سینکڑوں افراد جس میں خواتین اور بچوں شامل ہیں، 21 نومبر سے اب تک مختلف ہوٹلوں میں پھنسے ہوئے ہیں، ان کو نکالنے کے لیے تاحال کسی قسم کے اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔
Comments are closed on this story.