وزیر تعلیم سندھ کی سردیوں کے دوران یونیفارم کوڈ میں نرمی کی ہدایت
وزیر تعلیم سندھ سردار علی شاہ نے سردیوں کے دوران یونیفارم کوڈ میں نرمی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردی میں طلبہ جو گرم کپڑے پہن سکتے ہیں انہیں اس کی اجازت دی جائے۔
صوبائی وزیر تعلیم کی ہدایت پر ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن سندھ نے نجی اسکولز کو مراسلہ جاری کردیا جس کے مطابق بچوں کی صحت کے لیے سردی سے بچاؤ کے اقدامات میں تعاون کیا جائے۔
محکمہ تعلیم سندھ نے سردیوں کے دوران یونیفارم کوڈ میں نرمی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سردی میں طلبہ جو گرم کپڑے پہن سکتے ہیں، انہیں اس کی اجازت دی جائے۔
مراسلے میں کہا گیا کہ سردیوں کے دوران نجی اسکولز کی جانب سے طلبہ کے یونیفارم میں نرمی برتی جائے، بچوں کی صحت کی خاطر سردی سے بچاؤ کے اقدامات میں ان کے ساتھ تعاون کیا جائے۔
محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ اسکول کی کلاسز میں بھی سردی کے بچاؤ کے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔
واضح رہے کہ دو روز قبل پنجاب بھر میں شدید سردی کی لہر کے دوران صوبے کے محکمہ تعلیم نے سرکاری اور نجی اسکولوں کے لیے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں کہا گیا کہ موسم سرما کے دوران طلبہ کسی بھی رنگ کی جرسی، سویٹر یا جیکٹ پہن سکتے ہیں۔