Aaj News

منگل, دسمبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Akhirah 1446  

کانسرٹ کے دوران ’پتلون گیلی‘ ہونے پر مداح آرگنائزرز پر برہم

واقعہ ممبئی میں کینیڈین روک اسٹار برائن ایڈمز کے کنسرٹ میں پیش آیا، رپورٹ
شائع 17 دسمبر 2024 01:09pm

ایک حالیہ کانسرٹ کے دوران مداح نے پتلون میں پیشاب کر دیا جس کے بعد اس نے شو انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ممبئی میں کینیڈین روک اسٹار برائن ایڈمز کے کنسرٹ میں پیش آیا۔ گلوکار کا بھارت کا دورہ 8 دسمبر کو کولکتہ سے شروع ہوا جس میں چھ شہر شامل تھے۔

جب ممبئی میں کانسرٹ کی باری آئی تو وہاں ایک مداح پہنچا جسے شوگر کا مریض بتایا گیا۔

میڈیا اور انٹرٹینمنٹ میں کام کرنے والے مسٹر آرانجو نے اپنی گیلی پتلون کی ایک تصویر شیئر کی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ذیابیطس کے مریض کی حیثیت سے میرے ساتھ کچھ مسائل ہیں، میں نے جو کیا اس پر میں شرمندہ نہیں ہوں۔

کانسرٹ کے دوران مداح کی بلی ایلش کے ساتھ انتہائی گھٹیا حرکت

مسٹر آرانجو نے لنکڈ اِن پر لکھا میں نے برائن ایڈمز کے کنسرٹ میں شرکت کے لیے ادائیگی کی۔ ایک ہزار افراد کے کنسرٹ میں صرف 3 واش روم تھے جہاں جانے کے لیے درجنوں افراد کی لائن لگی ہوئی تھی اور میں انتظار نہیں کر سکتا تھا۔ مجھے کہا گیا کہ میں دوسری جگہ چلا جاؤں مگر بہت دیر ہوچکی تھی۔

مداح نے بتایا کہ جب اس نے دوسرے واش روم میں جاے کی کوشش کی تو اسے اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

آرانجو نامی مداح نے مزید بتایا کہ ان کے پاس گولڈ ٹکٹ تھا، لیکن اس کے باوجود بھی وہ واش روم نہ جا سکے۔ انہوں نے کنسرٹ کے محافظوں سے بچتے ہوئے قریبی درخت پر چڑھنے کی کوشش کی۔ لیکن بدقسمتی سے وہ گر گئے جس کے باعث ان کی پتلون گیلی ہوگئی۔

دلجیت دوسانجھ کا آئندہ بھارت میں کنسرٹ نہ کرنے کا اعلان

مداح کا کہنا تھا کہ کنسرٹ میں آئے دیگر لوگوں نے بھی انتظامیہ کے خلاف آواز اٹھائی۔

انہوں نے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی فنکاروں کو یہاں لانے سے قبل چیزوں کو صحیح طریقے سے ترتیب دیں۔

Man Urinates

In Pants

Bryan Adams concert

diabetes patient