Aaj News

منگل, دسمبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Akhirah 1446  

ویڈیو کیلئے دھماکہ کرنے والا یوٹیوبر گرفتار

ویڈیو یوٹیوب پر وائرل ہوئی تو پولیس حرکت میں آئی، رپورٹ
شائع 17 دسمبر 2024 12:41pm

ویوز حاصل کرنے کا جنون یوٹیوبرز کو خطرناک اسٹنٹس کرنے پر مجبور کر رہا ہے، دنیا بھر کے یوٹیوبرز لوگوں کے ویوز اور لائکس حاصل کرنے کی دوڑ میں لگے ہوئے ہیں، بعض تو ایسی حرکت کرتے ہیں جن کا انہیں ہی بعد میں نقصان اٹھانا پڑ جات ہے۔

جیسا کہ بھارتی یوٹیوبر این ایم پرتھاپ جو ’ڈرون پرتھاپ‘ کے نام سے جانا جاتا ہے نے کرناٹک میں مبینہ طور پر کھیت کے تالاب میں سوڈیم کیمیکل کا استعمال کرتے ہوئے دھماکا کیا جس کے بعد اس نے ویڈیو بنا کر اپنے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ویڈیو جب یوٹیوب پر وائرل ہوئی تو پولیس ایکشن میں آئی اور بھارتی یوٹیوبر کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار معروف یوٹیوبر رجب بٹ ضمانت پر رہا

ڈرون پتھاپ رئیلٹی شو بگ باس کناڈا کا حصہ بھی رہ چکے ہیں، پولیس یوٹیوبر کو عدالت میں پیش کیا۔

دنیا کے سب سے بڑے یوٹیوبر کے نام سے اسرائیل مخالف بل بورڈز نصب

دھماکا کیوں کیا؟

جب عدالت میں پرتھاپ سے پوچھا گیا کہ اس نے یہ دھماکا کیوں کیا تو 27 سالہ یوٹیوبر نے جواب دیا کہ یہ دھماکہ یوٹیوب ویڈیو کے لیے سائنسی تجربہ تھا۔ ایک پولیس افسر کے مطابق، اس نے بعد میں ویڈیو ڈیلیٹ کردی تھی۔

ویوز اور لائکس کیلئے ’کوبرا‘ سے کھیلنا یوٹیوبر کیلئے جان لیوا ثابت

Youtuber

Arrested

karnataka

Pond Explosion