Aaj News

منگل, دسمبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Akhirah 1446  

انجلینا جولی کو بڑھاپے میں نئے ہمسفر کی تلاش، وجہ کیا ہے؟

ہالی ووڈ اداکارہ نے 8 سال قبل بریڈ پٹ سے علیحدگی کے بعد درپیش چیلنجز اور تنہائی سے متعلق بتایا
شائع 17 دسمبر 2024 11:55am

ہالی ووڈ انڈسٹری کی نامور اداکارہ انجلینا جولی نے نئے جیون ساتھی کی تلاش شروع کر دی۔

واضح رہے کہ انجلینا جولی کی 8 سال قبل ہالی ووڈ اسٹار بریڈ پٹ سے طلاق ہوگئی تھی۔

اب عالمی شہرت یافتہ امریکی اداکارہ انجیلینا جولی نے اپنی حالیہ گفتگو میں تنہائی دور کرنے کے لیے دوبارہ جیون ساتھی کی تلاش کی خواہش کا اظہا کیا ہے۔

انجلینا جولی کی موت کی خبر نے لوگوں کو صدمے میں ڈال دیا

اداکارہ کا یہ بیان ان کی نئی فلم ’ماریا‘ کی ریلیز سے قبل سامنے آیا ہے، جو مشہور اوپرا سنگر ماریا کالاس کی زندگی پر مبنی بائیوپک ہے اور وہ بھی اپنی زندگی میں بہت اکیلی ہوتی ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں انجیلینا جولی نے 8 سال قبل بریڈ پٹ سے علیحدگی کے بعد درپیش چیلنجز اور تنہائی سے متعلق گفتگو کی۔

بچوں سے ملاقات کیلئے بریڈ پٹ انجلینا جولی سے درخواست کرنے پرمجبور

جب ان سے سوال کیا گیا کہ وہ فلم ماریا کے کس پہلو کو اپنی ذاتی زندگی سے قریب محسوس کرتی ہیں تو انہوں نے کہا کہ اگرچہ وہ اپنے بچوں سے بے حد محبت کرتی ہیں، لیکن وہ خود کو اکثر تنہا محسوس کرتی ہیں۔

انجیلینا جولی نے مزید کہا کہ وہ اپنے آپ کو فلم کے کردار ماریا کی طرح اکیلا محسوس کرتی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ وہ ابھی تک یہ نہیں سمجھ پائی ہیں کہ اپنی موجودہ صورتحال میں زندگی کو کس طرح گزارنا ہے بس وہ اپنے بچوں کیلئے مضبوط ماں کے طور پر خود کو دیکھتی ہیں۔

مجھے انجلینا جولی پر ’کرش‘ ہے، عمر شہزاد

اداکارہ نے کہا کہ زیادہ تر فنکار یہی محسوس کرتے ہیں کہ وہ ایک کھلے ماحول میں موجود ہیں، مگر وہ مکمل طور پر کسی ایک جگہ یا کیفیت میں سیٹل نہیں ہو پاتے، جس کے باعث بعض اوقات وہ عجیب کیفیت میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔

خیال رہے اس سے قبل خبریں زیر گردش تھیں کہ انجیلینا جولی معروف ریپر اکالا کے ساتھ ریلیشن شپ میں ہیں اور دونوں کو کئی مواقع پر ایک ساتھ دیکھا گیا تھا تاہم ان کی جانب سے اس تعلق کا باضابطہ طور پر اعلان نہیں کیا گیا۔

brad pitt

hollywood actress

angelina julie