Aaj News

منگل, دسمبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان آج بھی جاری، انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار کی سطح نئی بلندی پر

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں مزید تیزی
شائع 17 دسمبر 2024 11:17am
تصویر روئٹرز
تصویر روئٹرز

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان آج بھی جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز ریکارڈ ساز دن کے بعد آج 100 انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار کی سطح نئی بلندی کو چھو گیا۔

پیر کو 100 انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار 169 پر بند ہوا تو منگل کو کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔

منگل کو کاروبار کے آغاز پر انڈیکس میں 766 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار 936 پر جا پہنچا۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں مزید تیزی آئی اور 64 پوائنٹس اضافے سے انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار کی نئی بلند ترین سطح عبور کرگیا۔

100 index

Pakistan Stock Exchange (PSX)