Aaj News

منگل, دسمبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Akhirah 1446  

’کھانا اور چھونا مت‘، امریکا میں بھوری برف نے شہر کو ڈھانپ لیا، حکام کی دوڑیں لگ گئیں

شہری پالتو جانوروں اور بچوں کو برف میں کھیلنے سے روکیں، وارننگ جاری
شائع 17 دسمبر 2024 10:42am

امریکی ریاست مین کے شہر رمفورڈ کے شہریوں نے ایک غیر معمولی موسمی واقعے کا تجربہ کیا، جب بھورے رنگ کی برف نے علاقے کو ڈھانپ لیا، جس کے بعد حکام نے خبردار کیا کہ اس برف کو کسی بھی صورت میں کھایا نہ جائے۔

یو ایس انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق، برف کی یہ بھوری رنگت ایک مقامی پیپر مل میں خرابی کی وجہ سے ہوئی، جس نے سیاہ شراب فضا میں چھوڑ دی جو کہ کاغذ کی تیاری کے عمل کا ایک بائی پروڈکٹ ہے۔

نوجوان کھانا بنانے والے گرائنڈر میں پھنس کر کچلا گیا، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

کچھ نمونوں میں پی ایچ لیول 10 ظاہر ہونے کے بعد حکام نے ابتدائی طور پر رہائشیوں کو خبردار کیا کہ وہ برف کو چھونے سے گریز کریں، کیونکہ یہ ایک الکلی بن چکی تھی اور جلد کی جلن کا باعث بن سکتی تھی۔

تاہم، مائن ڈیپارٹمنٹ آف انوائرنمنٹل پروٹیکشن کی مزید جانچ سے پتہ چلا کہ برف کا پی ایچ لیول 8 یا اس سے کم ہے، جس سے اس کی شدت کے بارے میں خدشات کم ہوگئے۔

کیمسٹری سمجھانے کیلئے فزکس کے استاد کا اپنے جسم کا انوکھا استعمال

تصاویر میں دکھایا گیا کہ بھوری برف نے ایک مقامی کھیلوں کے میدان کو ڈھانپ رکھا ہے۔

اگرچہ یہ مادہ زہریلا نہیں سمجھا جاتا، لیکن رہائشیوں کو مشورہ دیا گیا تھا کہ وہ اس کے جلد سے براہ راست رابطے سے گریز کریں اور پالتو جانوروں اور بچوں کو برف میں کھیلنے سے روکیں۔

قدیم برطانیہ میں ہونیوالا وحشیانہ قتل عام، انسان دوسرے انسان کو کھا جاتا

پیپر مل نے برف کا مزید جائزہ لینے کے لیے تھرڈ پارٹی ٹیسٹنگ کے اخراجات اٹھانے پر اتفاق کیا ہے۔

قصبے کے فیس بک پیج کے مطابق بدھ کو بارش متوقع ہے جو زمین اور گھروں سے اس مادے کو دھو دے گی۔

MAINE

Brown Snow

Rumford