روسی ساختہ ’اسٹار لنک کے قاتل‘ نے یوکرین، امریکا سمیت ایلون مسک کی بھی نیندیں اُڑا دیں
روسی فوج نے مبینہ طور پر ایک ایسا جدید نظام تیار کیا ہے جس نے یوکرین اور اس کے اتحادیوں کے ساتھ ساتھ امریکی ارب پتی ایلون مسک کو بھی تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق روس نے ایک ایسا نظام تیار کیا ہے جو دشمن کے اسٹار لنک جیسے سیٹلائٹ سسٹم سے جڑے جنگی ڈرونز (یو اے وی) کے سگنلز کا پتہ لگا سکتا ہے۔
اس نئے روسی سسٹم کو ”اسٹار لنک کا قاتل“ کہا جا رہا ہے، جبکہ اس کا آفیشل نام ”کالنکا مانیٹرنگ سسٹم“ رکھا گیا ہے۔
سمندری طوفان کی زد میں آکر روسی آئل ٹینکر دو حصوں میں تقسیم
فروری 2022 میں روس کے حملے میں اضافے کے بعد امریکہ نے ایلون مسک کی ملکیت اسپیس ایکس کے تیار کردہ ”اسٹار لنک“ (Starlink) کمیونیکیشن ٹرمینلز کی ایک بڑی تعداد یوکرین کی فوج کو فراہم کی ہے۔
یوکرین کی افواج اپنی فوجی کارروائیوں کو مربوط کرنے اور فضائی اور بحری ڈرون سے رابطہ قائم کرنے کے لیے اسٹار لنک کو فعال طور پر استعمال کر رہی ہیں۔
کیف روس میں شہریوں کے بنیادی ڈھانچے پر حملوں کے لیے بھی اسے استعمال کرتا رہا ہے۔
”اسٹار لنک کِلر“ کیا ہے؟
روسی خبر رساں ادارے ”سپوتنک“ کی ایک رپورٹ کے مطابق، نیا جدید ترین کالنکا مانیٹرنگ سسٹم روس کے سینٹر اَن مینڈ سسٹمز اینڈ ٹیکنالوجیز (سی بی ایس ٹی) نے تیار کیا ہے۔
سی بی ایس ٹی بورڈ کے چیئرمین آندرے بیزروکوف نے ہفتے کو دعویٰ کیا کہ روسی افواج اس وقت یوکرین میں اس نئے نظام کی جانچ کر رہی ہیں جو 15 کلومیٹر دور تک فضائی اور سمندری ڈرون کا پتہ لگا سکتا ہے۔
روسی آدم خور کی رہائی پر گاؤں میں دہشت پھیل گئی
انہوں نے کہا کہ کالنکا سسٹم روسی فوج کو اسٹار لنک ٹرمینلز کا تیزی سے پتہ لگانے اور نشانہ بنانے میں مدد کر سکتا ہے، کیونکہ ’ریڈیو کی ایجاد کے بعد سے ریڈیو سگنل ٹرانسمیشن کے بنیادی اصول تبدیل نہیں ہوئے ہیں‘۔ یہ مبینہ طور پر دیگر چیزوں کے علاوہ فضائی اور بحری ڈرونز اور نام نہاد ”بابا یاگا“ ڈرون کی شناخت کرسکتا ہے۔
بیزروکوف نے دعویٰ کیا کہ کالنکا اسٹار لنک کے عسکری ورژن اسٹار شیلڈ سے بھی مواصلاتی ٹرمینلز کو ہدایات دے سکتا ہے۔
اسٹار لنک کیا ہے؟
اسپیس ایکس کا اسٹار لنک ایک سیٹلائٹ پر مبنی انٹرنیٹ سروس ہے جو دنیا بھر میں تیز رفتار براڈ بینڈ انٹرنیٹ تک رسائی فراہم کرتا ہے۔ یہ ایک فائبر آپٹک کیبل کی طرح روشنی کے ذریعے ڈیٹا کی نقل و حمل کے ذریعے کام کرتا ہے، اور زمین کے نچلے مدار میں چھوٹے سیٹلائٹس کی ایک تعداد کا استعمال کرتے ہوئے براہ راست زمین پر موجود صارفین کو انٹرنیٹ فراہم کرتا ہے۔
شام سے روسی خصوصی پرواز کی روانگی، طیارے میں کون تھا؟
اسٹار لنک پروگرام کا مقصد محدود ٹیلی کمیونیکیشن انفراسٹرکچر والے خطوں میں انٹرنیٹ تک رسائی فراہم کرنا ہے اور یہ روسی جارحیت سے متاثر یوکرینی افواج کے لیے اہم ثابت ہوا ہے۔
یوکرین کی فوج نے روسی افواج پر حملہ کرنے کے لیے ڈرونز سے کنیکٹ ہونے اور انہیں اڑانے کے لیے اسٹار لنک نیٹ ورک کا استعمال کیا ہے۔