Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخوا: تحریک انصاف یوتھ ونگ کے رہنما معاون خصوصی بن گئے

وزیراعلیٰ کے پی گنڈا پور کی جانب سے معاون خصوصی بنانے کی سفارش کی گئی
شائع 16 دسمبر 2024 08:35pm

تحریک انصاف یوتھ ونگ کے رہنما شفقت ایاز کا بطور معاون خصوصی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، خیبر پختونخوا کابینہ کی تعداد 32 تک پہنچ گئی۔

وزیراعلیٰ کے پی گنڈا پور کی جانب سے گورنر خیبرپختونخوا کو شفقت ایاز کو بطور معاون خصوصی تقرری کی سفارش کی گئی تھی۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی جانب سے بجھوائی جانے والی سمری کی منظوری دے دی۔

گورنر کے پی کی منظوری کے بعد محکمہ انتظامیہ نے شفقت ایاز کا بطور معاون خصوصی برائے وزیر اعلیٰ کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ۔

تحریک انصاف یوتھ ونگ کے رہنما کی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے بطور معاون خصوصی تقرری کی سمری جاری کر دی گئی۔

گورنر نے وزیر اعلیٰ کی طرف سے بھیجی گئی سمری میں مشال یوسفزئی کی بطور معاون خصوصی ڈی نوٹیفائی کرنے کی بھی منظوری دیدی ۔

واضح رہے کہ معاون خصوصی کی تعیناتی کے ساتھ کے پی میں کابینہ کی تعداد 32 تک پہنچ گئی ہے۔

KPK

cm kpk

CM HOUSE PESHAWAR