Aaj News

پیر, دسمبر 16, 2024  
14 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبر پختونخوا میں بھٹہ خشت کا کاروبار صنعت قرار، بل منظور

خشت کی رجسٹریشن کے لئے اتھارٹی قائم کی جائے گی
شائع 16 دسمبر 2024 06:13pm

خیبر پختونخوا میں بھٹہ خشت کے کاروبار کو صنعت قرار دے دیا گیا۔

خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس میں صوبے میں اسموگ کے تدارک اور بھٹہ خشت کے لئے ترامیم متفقہ طور پر منظور کرلی گئیں، بل کی رو سے بھٹہ خشت کے کاروبار کو باقاعدہ صنعت کا درجہ مل گیا۔

معاون خصوصی برائے صنعت کے پی عبدالکریم خان نے بل منظوری کے لئے ایوان میں پیش کیا، بل کے مطابق خشت کی رجسٹریشن کے لئے اتھارٹی قائم کی جائے گی۔

خیبرپختونخوا میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان، اسکول کب بند ہوں گے؟

بل کے متن کے مطابق بھٹہ خشت کی محکمہ صنعت کے ساتھ 120 دنوں میں رجسٹریشن لازمی ہوگی، اسکول، اسپتال، ٹرانسمیشن لائن اور جنگلات کے قریب بھٹے قائم کرنے پر پابندی ہوگی۔

کرم صورتحال پر بنا گرینڈ جرگہ ٹوٹنے کی خبریں، صوبائی حکومت کا بیان آگیا

بل کے مطابق قانون کی خلاف ورزی پر قید وجرمانے کی سزائیں ہونگی، رجسٹریشن اور تجدید نہ کرنے پر 10 ہزار سے 2 لاکھ روپے جرمانے اور 6 ماہ قید ہوسکے گی۔

بل متن کے مطابق ماحول دوست ٹیکنالوجی کے بغیر بھٹہ کی رجسٹریشن نہیں ہوگی، بل کا مقصد بھٹہ خشت یا فیکٹری کی رجسٹریشن، قیام اور آپریشن کو باضابطہ بنانا ہے۔

حکام کے مطابق قانون سازی کا مقصد زرعی زمین کو غیرزرعی مقاصد کے استعمال سے بھی روکنا ہے۔

KPK

KPK Government