Aaj News

جمعہ, دسمبر 20, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

اولڈ رضویہ میں موٹر سائیکل مکینک کی دکان میں دھماکا

دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، ریسیکو ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ
شائع 16 دسمبر 2024 05:48pm

کراچی کےعلاقے اولڈ رضویہ کے علاقے میں زور دار دھماکا ہوا ہے، دھماکا موٹر سائیکل مکینک کی دکان میں پیش آیا ۔

ذرائع کے مطابق اولڈ رضویہ کےعلاقے میں زورداردھماکا ہوا ہے، جس کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکا موٹرسائیکل کی دکان میں پیش آیا ہے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ادارے جائے وقوعہ پر روانہ کر دیئے گئے۔ ابھی تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔