Aaj News

جمعرات, جنوری 16, 2025  
15 Rajab 1446  

گنڈاپور کو بانی سے ملاقات سے روکنا توہین عدالت ہے، ڈاکٹر سیف

جعلی حکومت صوبائی منافرت کو ہوا دے رہی ہے، مشیر اطلاعات
شائع 16 دسمبر 2024 04:58pm

خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود وزیراعلیٰ گنڈاپور کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے روکنا توہین عدالت ہے۔

مشیر اطلاعات کے پی نے کہا کہ صوبے کے چیف ایگزیکٹیو کو ڈپٹی سپرینڈنٹ جیل نے بتایا کہ آپ کو عمران خان سے ملنے کی اجازت نہیں ہے۔

علی امین گنڈاپور کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی، انتظار کے بعد واپس روانہ

ان کا کہنا ہے کہ 26 ویں ترمیم کے بعد جعلی حکومت عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہی ہے، وزیراعلیٰ کی تضحیک پورے صوبے کی تضحیک ہے۔

انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت صوبائی منافرت کو ہوا دے رہی ہے، گنڈا پور فارم 45 کے وزیراعلی ہیں، لیکن فارم 47 کی جعلی وزیراعلیٰ مریم نواز کے حکم پر وزیراعلیٰ کے پی کی تضحیک کی جا رہی ہے۔

ڈی آئی خان: جو دو بوتل شراب کے ساتھ دوڑ رہا ہو وہ کیا بانی کو آزاد کرائے گا، فیصل کریم کنڈی

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے حکم عدولی پردوبارہ عدالت سے رجوع کرنے کا عندیہ دے دیا۔

KPK

Barrister Muhammad Ali Saif

KPK Government