رحمان بابا ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
حادثہ ڈرگ روڈ اسٹیشن پر پیش آیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ریلوے حکام
کراچی کےعلاقے ڈرگ روڈ اسٹیشن پر رحمان بابا ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ریلوح حکام کے مطابق کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس کینٹ اسٹیشن سے روانہ ہوئی تھی ، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، کوئی مسافرزخمی بھی نہیں ہوا۔
اسٹیشن منیجر نے صحافیوں کو بتایا اپ ٹریک کو بحال کرنے کے لئے کام جاری ہے، ٹریک کی بحالی کے بعد گاڑی کو روانہ کردیا جائے گا۔
Pakistan Railways
مقبول ترین