ڈی آئی خان: جو دو بوتل شراب کے ساتھ دوڑ رہا ہو وہ کیا بانی کو آزاد کرائے گا، فیصل کریم کنڈی
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کرم کے روڈ کے حوالے سے تحفظات کا اظہارکر دیا، کرم کے مسئلہ پر صوبائی حکومت نے کبوتر کی طرح آنکھیں بند کی ہوئی۔
فیصل کریم کنڈی نے ریجنل پاسپورٹ آفس ڈیرہ میں جدید سہولیات کے منصوبہ کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی اضلاع کے شہریوں کو پاسپورٹ کے حوالے مشکلات کا سامنا تھا آج 5 ڈیسک کا افتتاح کیا ہے۔
کُرم کشیدگی: کل گورنر ہاؤس میں آل پارٹیز کانفرنس کر رہے ہیں، گورنر فیصل کنڈی
انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ وفاقی اداروں کے مسائل حل کرسکوں۔ گورنر نے گلوٹی کے مقام پر نیشنل ائیرپورٹ کے جلد افتتاح کا بھی اعلان کر دیا۔
فیصل کنڈی نے کہا کہ 16 دسمبر کے شہدا کو سلام پیش کرتا ہوں، انہوں نے کہا کہ امن کیلئے ہر شہری نے قربانیاں دی ہیں، حق تو بنتا ہے کہ صوبائی اسمبلی کا اجلاس بنوں اور ڈیرہ میں ہونا چاہئے۔
فیصل کریم کنڈی اور بیرسٹر سیف کے ایک دوسرے پر حملے
کرم کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے گورنر کے پی کے کا کہنا تھا کہ کرم کے مسئلہ پر کے پی حکومت نے کبوتر کی طرح آنکھیں بند کی ہوئی ہے صوبائی حکومت کرم کے آئی ڈی پیز کے ساتھ تعاون کرے، کرم کے روڈ کے حوالے سے تحفظات ہیں۔
گورنر نے کہا کہ پی ٹی آئی کو این آرنہیں ملے گا ان سے مذاکرات اتحادی جماعتوں کے تعاون سے ہوگا، مولانا پی ٹی آئی کی لیڈر شپ کا مسیحا بنا ہوا ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ علی امین سے متعلق کہا کہ جو دو بوتل شراب کے ساتھ دوڑ رہا ہو، وہ بانی کو کیا آزاد کرائے گا؟
Comments are closed on this story.