Aaj News

پیر, دسمبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Akhirah 1446  

فلم سکندر ٹیزر، ساجد ناڈیاڈ والا کا سلمان خان کیلئے دلچسپ تحفہ

فلم میں سلمان خان اور رشمیکا مندانا نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں
شائع 16 دسمبر 2024 03:56pm

بھارتی فلم انڈسٹری کے مایہ ناز فلم ساز ساجد ناڈیاڈوالا نے بالی وڈ کے سلطان سلمان خان کی فلم ”سکندر“کی ٹیزر ریلیز کا اعلان کرتے ہوئے چونکادینے والا انکشاف کردیا جس نے مداحوں کی توجہ سمیٹ لی۔

ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کی دلکش اداکارہ رشمیکا مندانا اور سلمان خان کی فلم سکندرکی ہدایتکاری ڈائریکٹر اے آر نے کی ہے۔ اس میگا پراجیکٹ کی ریلیز سے پہلے پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالا نے مداحوں کو دبنگ خان کی سالگرہ کا تحفہ دے دیا۔

مشہور ٹی وی شو ’کرشمہ کا کرشمہ‘ کی روبوٹ پیا گھر سدھار گئی

بھارتی میڈیا کو دیئے گئے اپنے تازہ انٹرویو میں پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالا نے سلمان خان کے مداحوں کے لیے ان کی سالگرہ کے موقع پر ایک دلچسپ تحفے کا اعلان کردیا۔ بھارتی فلم ساز نے فلم سکندر کے ٹیزر کی ریلیز کی تاریخ 27 دسمبر 2024 کو بتائی ہے جوکہ سلمان خان کی سالگرہ کا دن ہے۔

بالی ووڈ کی مشہور فلمیں جنہیں کبھی ریلیز نہیں ہونے دیا گیا

بھارتی میڈیا پر جاری رپورٹس کے مطابق 27 دسمبر 2024 کو لانچ ہونے والا فلم سکندر کا ٹیزر سلمان خان کی طرف سے مداحوں کے لیے ان کی سالگرہ کے خصوصی تحفے کے طور پر کام کرے گا جہاں مداح سلمان خان کی بڑے پردے پر ان کی واپسی کی پہلی جھلک دیکھ سکیں گے۔

وویک نے امدادی سرگرمی میں پراسرار شخص سے ملاقات کا واقعہ شیئر کردیا

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ساجد ناڈیاڈوالا کا کہنا تھا کہ فلم سکندر کا ٹیزر اداکار سلمان خان کے مداحوں کیلئےکسی جشن سے کم نہیں ہوگا جہاں مداح سلمان اور رشمیکا کی کیمسٹری کے ساتھ ایک مکمل انٹرٹینمنٹ پیکیج کا مشاہدہ کریں گے۔

واضح رہے کہ ناڈیاڈوالا گرانڈسن کی پروڈیوس کردہ، اے آر مروگاداس کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’سکندر‘ میں سلمان خان اور رشمیکا مندانا نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایکشن سے بھرپور تفریحی فلم سکندر سال 2025 میں عید کے تہوار پر ریلیز کی جائے گی۔

Salman Khan

Bollywood

entertainment

lifestyle

شخصیات