پریانکا گاندھی کی ’فلسطینی بیگ‘ کے ساتھ پارلیمنٹ آمد، بی جے پی کو مرچیں لگ گئیں
بھارت: کانگریس کی رکن پارلیمنٹ پریانکا گاندھی واڈرا کو پیر کے روز پارلیمنٹ میں فلسطین کے نام کا ہینڈ بیگ لے جاتے دیکھا گیا جس نے حکمران جماعت بی جے پی کو مرچیں لگ گئیں۔
کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کھل کر غزہ میں اسرائیل کی کارروائیوں کے خلاف آواز اٹھا رہی ہیں اور فلسطینی عوام کی حمایت کا اظہار کر رہی ہیں۔
نئی دہلی میں فلسطینی سفارت خانے کے چارج ڈی افیئرز عابد الرازگ ابو جزر نے پرینکا گاندھی واڈرا سے ملاقات کی اور انہیں کیرالہ کے وایناڈ حلقہ سے انتخاب جیتنے پر مبارکباد دی۔
بی جے پی لیڈر سمبت پاترا نے پریانکا گاندھی کی وائرل تصویر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گاندھی خاندان ہمیشہ دوسروں کو خوش کرنے کی کوشش کرتا ہے، چاہے اس کا مطلب ملک کے مفادات کے خلاف ہی کیوں نہ ہو۔
مودی کی تقریر ریاضی کا پیریڈ قرار، کانگریس رہنما نے سر پکڑ لیا
اس سے قبل جون میں پریانکا گاندھی نے غزہ میں اسرائیلی حکومت کی بربریت پر اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو پر سخت تنقید کی تھی۔
”بھارت اب صرف ہندو اکثریت کی مرضی کے مطابق چلے گا“
پرینکا گاندھی نے کہا تھا کہ غزہ کے معصوم لوگوں بشمول بچوں، خاندانوں اور کارکنوں کے لیے صرف بولنا ہی کافی نہیں ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ میں خوفناک تشدد اور قتل و غارت پر مزید سخت کارروائی عمل میں لانے کی ضرورت ہے۔
Comments are closed on this story.