کرغزستان کے صدر نے وزیراعظم کو عہدے سے ہٹا دیا
کرغزستان کے صدر نے وزیراعظم کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔
روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ”آر آئی اے“ نے پیر کو صدارتی انتظامیہ کے ایک نامعلوم ذریعے کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ کرغزستان کے صدر صدیر جعفروف نے وزیر اعظم اکیل بیک جعفروف کو برطرف کر دیا ہے۔
رپورٹ میں اس بارے میں مزید کوئی تفصیل نہیں تھی کہ جعفروف، جو 2021 سے حکومت کی سربراہی کر رہے ہیں، کو کیوں برطرف کیا گیا اور ان کی جگہ کون لے گا۔
تاہم، میڈیا کا کہنا ہے وزیراعظم عقیل بیگ جعفروف کو دوسرے عہدے پر تعیناتی کے باعث ہٹایا گیا ہے۔
صدارتی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرغز صدر نے وزارت عظمیٰ کے فرائض اول نائب وزیراعظم عادل بیگ قاسم کو سونپ دیے ہیں۔
کرغزستان، وسطی ایشیا کا ایک پہاڑی ملک اور سابق سوویت جمہوریہ ہے، جو 1991 میں اپنی آزادی کے بعد سے اہم سیاسی اور سماجی عدم استحکام سے گزرا ہے۔
اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق، اس کی معیشت کا بہت زیادہ انحصار روس میں کام کرنے والے لاکھوں تارکین وطن مزدوروں کی ترسیلات پر ہے، جو کہ ملک کی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کا پانچواں حصہ ہے۔
Comments are closed on this story.