نہ کوئی وی پی این بلاک کیا اور نہ ہی کریں گے، چئیرمین پی ٹی اے
وہ زمانہ نہیں کہ ہم آپ سے کچھ چھپائیں گے تو چھپ جائے گا، حفیظ الرحمان
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے چیئرمین حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ کوئی وی پی این بلاک کیا اور نہ ہی کریں گے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی سالانہ رپورٹ 2024 کی لانچنگ تقریب سے خطاب میں چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان نے کہا کہ پہلے بھی کہا تھا ہم وی پی این بلاک کرسکتے ہیں لیکن ہم نہیں کریں گے اور آج تک کوئی وی پی این بلاک نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ زمانہ نہیں کہ ہم آپ سے کچھ چھپائیں گے تو چھپ جائے گا، نیشنل سکیورٹی پر پوچھا جاتا ہے کہ انٹرنیٹ کیوں بند ہے تو ہمارے پاس جواب نہیں ہوتا۔
چیئرمین پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ نیشنل سکیورٹی سے متعلق سوالات پالیسی سازوں سے ہونے چاہئیں۔
Chairman PTA
VPN Block
مقبول ترین