ابرار الحق نے ہنی سنگھ کے ساتھ مزاحیہ ملاقات کی کہانی شیئر کردی
گلوکار، نغمہ نگار، انسان دوست اور سیاست دان ابرار الحق کو پاکستان کا بھنگڑا بادشاہ کہا جاتا ہے۔ بیوروکریٹس، فوجی افسران اور تاجرگھرانے سے تعلق رکھنے والے ابرار الحق کو ہمیشہ موسیقی کی مہارت حاصل تھی۔
1995 میں ان کی پہلی البم ”بلو دے گھر“ نے دنیا بھر میں 40.3 ملین سے زیادہ البمز فروخت کیے۔ جس کے بعد وہ برصغیر کے مشہور پنجابی گلوکار بن گئے ان کے گانوں کے بغیر کوئی بھی شادی مکمل نہیں ہوتی۔
خلیل الرحمان قمر معمولی لکھاری، ان کے ساتھ کام نہیں کروں گی، نادیہ افگن
ابرار الحق ایک نجی تنظیم سہارا فار لائف ٹرسٹ کے بانی اور چیئرمین ہیں جو 1998 سے نارووال اور گردونواح کے لوگوں کو صحت کی خدمات فراہم کر رہی ہے۔
حال ہی میں ابرار الحق نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے سفر، کیریئر اور مستقبل کے منصوبوں کو شیئر کیا۔
انہوں نے ہندوستانی گلوکار یویو ہنی سنگھ کے ساتھ ایک دلچسپ اورمزاحیہ ملاقات بھی شیئر کی جن کی پاکستان میں بھی بہت بڑی فین فالوئنگ ہے۔
گلوکار نے انکشاف کیا کہ انہیں ایک دن اپنے مینیجر کا فون آیا جس نے انہیں بتایا کہ ہنی نامی ایک ”عورت“ ان کے ساتھ ایک گانا بنانا چاہتی ہے۔ ابرارالحق نے نام سنتے ہی انکار کردیا اور آگے بڑھ گیا۔ اس کے منیجر کو پھر ہنی کا فون آیا اور جب انہیں معلوم ہوا کہ یہ ہنی نامی خاتون نہیں بلکہ مقبول گلوکار ہنی سنگھ ہیں۔
ابرار الحق نے اس کے بعد ہندوستانی گلوکار سے بات کی اور بعد میں انہوں نے مل کر ایک ٹریک بنایا۔
Comments are closed on this story.