لاہور انتظامیہ نے جعلی مجسٹریٹ دھر لیا
نوجوان شادی ہالز سے پیسے لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا
لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی مجسٹریٹ دھر لیا۔
اسسٹنٹ کمشنر سٹی علی بابر رائے نے جعلی مجسٹریٹ کے خلاف مقدمے کا اندراج کروا دیا۔
علی ولد آصف نامی نوجوان شادی ہالز سے پیسے لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، جعلی مجسٹریٹ نے نجی شادی ہال کے مینیجر سے رقم وصول کی۔
نجی شادی ہال کے مالک نے جعلی مجسٹریٹ کے خلاف درخواست دی۔
ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ شہری کسی بھی مقام پر نوسرباز دیکھیں تو ضلعی انتظامیہ کو فوری اطلاع دیں۔
Fake Magistrate
مقبول ترین