Aaj News

جمعرات, جنوری 16, 2025  
15 Rajab 1446  

’چکن تکہ چاکلیٹ‘ بنانے والے شخص کو جیل بھیجنے کا مطالبہ

ڈش تیار کرنے والے شیف کو صارفین نے آڑے ہاتھوں لیا اور مختلف تبصرے کیے
شائع 16 دسمبر 2024 11:00am
تصویر اسکرین شاٹ
تصویر اسکرین شاٹ

کیا آپ ’چکن تکہ چاکلیٹ‘ کھانا پسند کریں گے؟ یقیناً آپ لوگ سوچ رہے ہوں گے کہ بھلا یہ کس قسم کی ڈش ہے جسے کے بارے میں آج تک کبھی سنا نہیں اور چاکلیٹ اور چکن تکہ کا مکسچر تو پیٹ خراب کرنے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر مختلف تجرباتی کھانوں کا ٹرینڈ جہاں توجہ کا مرکز بنتا ہے وہیں بہت سے لوگ اس ٹرینڈ کے سخت خلاف ہوتے ہیں۔

جیسا کہ اس بار ’چکن تکہ چاکلیٹ‘ کی کھچڑی بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی گئی اور اس ریسپی بنانے والے شخص کو صارفین نے خوب آڑے ہاتھوں لیا۔

بھارتی خاتون کا مٹن قیمہ کیک دیکھ کر لوگوں کا دماغ خراب ہوگیا

ویڈیو میں ایک سکھ شیف کی جانب سے اس غیر معمولی میٹھے (Dessert) کی ترکیب بتائی جاتی ہے، وہ چاکلیٹ سے بنے ایک پیالے کو چکن تکہ سے بھرتا ہے اور اسے مزید چاکلیٹ سے ڈھانپ دیتا ہے اور پھر اسے فریز کر دیتا ہے۔

ایک اور انوکھی ڈش ایجاد، بھارت میں آئسکریم کے پکوڑے فروخت ہونے لگے

چند گھنٹوں تک جمنے کے بعد چاکلیٹ اور چکن تکہ ڈش ریسیپی کی دریافت ہوتی ہے۔ چکن تکہ ڈش بنانے والا شخص اسے چکھتا ہے اور لوگوں سے پوچھتا ہے کہ چکن تکہ چاکلیٹ کے بارے میں آپ کے کیا خیالات ہیں؟

مذکورہ ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین اپنے خیالات اور ناپسندیدگی اظہار کرتے ہیں، ایک صارف لکھتا ہے کہ یہ فیوژن نہیں بلکہ کنفیوژن ہے، دو اچھی چیزوں کو ملا کر کیوں برباد کر رہے ہیں؟

’ہری مرچوں کا حلوہ‘ لوگوں نے زہر قرار دے دیا

ایک صارف نے لکھا کہ چکن تکہ چاکلیٹ کے بعد بریانی آئس کریم بنانے کا ارادہ ہے؟

بہت سے افراد نے تو چکن تکہ چاکلیٹ’ بنانے والے شخص کو جیل بھیجنے کا بھی مطالبہ کیا۔

Viral Video

Chicken Tikka

chocolate

Man combines

food crime