Aaj News

جمعہ, اپريل 18, 2025  
19 Shawwal 1446  

اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کا زبردست آغاز، انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار کی ریکارڈ سطح پار کرلی

کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن گزشتہ ہفتوں سے جاری تیزی کا رجحان غالب رہا
اپ ڈیٹ 16 دسمبر 2024 04:44pm

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا آغاز زبردست تیزی سے ہوا ہے، جس سے انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار پوائنٹس کی ریکارڈ سطح عبور کر گیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن گزشتہ ہفتوں سے جاری تیزی کا رجحان غالب رہا اور مارکیٹ کا آغاز 1290 پوائنٹس کی بڑی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 115593 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

افراط زر میں نمایاں کمی، شرح سود میں آج مزید کمی کا امکان

بعد ازاں انڈیکس میں 1867 پوائنٹس اضافہ ہوا، جس سے 100 انڈیکس مزید بڑھ کر ایک لاکھ 16 ہزار کی ریکارڈ سطح عبور کرکے 1 لاکھ 16 ہزار 169 کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی پی ایس ایکس نے ریکارڈ تیزی کے نتیجے میں تین نئی بلند ترین سطحیں عبور کرلی تھیں۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج سارا دن تیزی رہی، پالیسی ریٹ میں کمی کی توقعات پر سرمایہ کاروں نے مارکیٹ میں دلچسپی لی، شیئرز ی خریداری کے باعث ایک موقع پر ہنڈریڈ انڈیکس میں بائیس سو پوائنٹس اضافہ ہوا، تاہم معمولی پرافٹ ٹیکنگ کے بعد انڈیکس اٹھارہ سو سڑسٹھ پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ سولہ ہزار ایک سو انہتر پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا، مارکیٹ میں آج چار سو ستتر کمپنیز کے چھیاسٹھ ارب باسٹھ کروڑ روپے مالیت کے سودے کئے گئے۔

100 index

Pakistan Stock Exchange (PSX)