معروف طبلہ نواز ذاکر حسین کی موت مشکوک ہوگئی
عظیم بھارتی موسیقار ذاکر حسین کے انتقال کی خبر پورے ملک میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ہے۔ اس خبر نے پورے ملک کو سوگوار کر دیا ہےتاہم، ذاکر حسین کے بھتیجے ہونے کا دعویٰ کرنے والے ایک ایکس اکاؤنٹ نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ لیجنڈری موسیقار زندہ ہیں۔
ایکس اکاؤنٹ پر کی گئی ایک پوسٹ میں لکھا گیا کہ ’میں ذاکر حسین کا بھتیجا ہوں، اور ان کا انتقال نہیں ہوا ہے، ہم اپنے انکل کی صحت کے لیے دعا کی درخواست کرتے ہیں‘۔
ارچنا سنگھ کا یوٹیوب چینل لانچ کے پہلے دن ہی ہیک
ساتھ ہی پوسٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ کیا آپ براہ کرم اس غلط خبر کو ہٹا سکتے ہیں؟ ان کی حالت تشویشناک ہے، اور ہم دنیا بھر کے مداحوں سے درخواست کرتے ہیں کہ اس کی صحت یابی کے لیے دعا کریں۔’
ایک اور پوسٹ میں کہا گیا کہ ’میرے انکل ذاکر حسین ابھی زندہ ہیں اور ہم نیوز میڈیا سے گزارش کرتے ہیں کہ غلط معلومات نہ پھیلائیں، ہم سب سے دعاؤں اور نیک تمناؤں کی درخواست کرتے ہیں۔‘
ذاکر حسین کا بھتیجا ہونے کا دعویٰ کرنے والے امیر اولیا (@AmeerAulia) کے نام سے ایک اکاؤنٹ پر یہ دعوے کیے گئے کہ طبلہ نواز ابھی زندہ ہیں تاہم اس اکاؤنٹ کو ذاکر حسین کے آفیشل ہینڈل سے فالو نہیں کیا جاتا اور نہ ہی اس اکاؤنٹ کی جانب سے ذاکر حیسن کی آفیشل اکاؤنٹ کو فالو کیا جاتا ہے۔
یہ اکاونٹ ستمبر 2023 میں تخلیق کیا گیا تھا اور اس اکاونٹ میں اب تک صرف دو پوسٹس موجود ہیں اور دونوں ہی ذاکر حسین کی موت کی افواہوں کے بارے میں ہیں۔
اگرچہ ذاکر حسین کے اہل خانہ کی طرف سےابھی تک کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے، لیکن سیاسی رہنماؤں اور مداحوں کی جانب سے خراج تحسین اور تعزیت کا سلسلہ جاری ہے، جنہوں نے موسیقی میں عظیم طبلہ بجانے والے کی بے پناہ شراکت کو خراج تحسین پیش کیا اور وہ ان کی صحت کو لے کر تشویش اور الجھن کا شکار ہیں۔
یاد رہے کہ بھارتی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ذاکر حسین کے قریبی دوست اور بانسری بجانے والے راکیش چورسیا نے موسیقار کی وفات کی تصدیق کی تھی۔راکیش چورسیا نے بتایا کہ ذاکر حسین گزشتہ ایک ہفتے سے سان فرانسسکو کے اسپتال میں دل کی تکلیف کے سبب داخل تھے جہاں ان کا علاج جاری تھا، انہوں نے بتایا کہ ذاکر کو آئی سی یو میں رکھا گیا تھا اور ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی تھی۔