Aaj News

پیر, دسمبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کے عمران خان کیخلاف ہرجانے کے کیس میں اہم درخواست پر فیصلہ محفوظ

ٹرائل کورٹ کا فیصلہ حقائق کے برعکس ہے، درخواست
شائع 16 دسمبر 2024 10:09am

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے خلاف ہرجانے کا دعوے پر گواہوں کو تحریری گواہی دینے کی اجازت کے دینے کے خلاف درخواست پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی جانب سے گواہوں کو تحریری گواہی دینے کی اجازت کے دینے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس چوہدری محمد اقبال نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔

پاناما اسکینڈل کے معاملے پر عمران خان نے زبان بند رکھنے کے لیے شہباز شریف پر رشوت کی پیشکش کا الزام لگایا تھا، جس پر شہباز شریف نے 10 ارب روپے ہرجانے کا دعوٰی دائرکر رکھا ہے۔

ہتک عزت کیس فیصلہ: ’عمران خان کا رویہ دانستہ نافرمانی والا تھا‘

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ٹرائل کورٹ نے ہتک عزت کے دعوے میں گواہوں کو تحریری صورت میں گواہی دینے کی اجازت دی، ٹرائل کورٹ کا فیصلہ حقائق کے برعکس ہے، گواہ کمرہ عدالت میں پیش ہوکر گواہی دیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

defamation case

imran khan

Panama Papers

PM Shehbaz Sharif