سمندری طوفان کی زد میں آکر روسی آئل ٹینکر دو حصوں میں تقسیم
روس کے دو بحری آئل ٹینکرز بحیرہ اسود میں طوفان کی زد میں آگئے، روسی حکام کے مطابق طوفان سے ایک ٹینکر دو حصوں میں تقسیم ہوگیا، حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوا جبکہ بارہ کو بچا لیا گیا۔
دونوں ٹینکروں میں چار ہزار دو سو ٹن تیل موجود تھا، ٹوٹے ہوئے ٹینکر سے تیل کا رساؤ بھی شروع ہوگیا ہے، تیل کا بہاؤ روکنے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
زمین میں چھپا خزانے کا پہاڑ جو پیٹرول اور ڈیزل کی ضرورت ختم کردے گا
سمندری طوفان کی زد میں آنے والے دوسرے ٹینکر کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے اور اس پر 14 افراد سوار تھے۔
یوکرین جنگ میں روس کے میزائل ڈیزائن کرنے والے سائنسدان کی لاش برآمد
حکام کے مطابق دونوں ٹینکروں میں 4 ہزار 200 ٹن تیل موجود تھا، ٹینکر حادثے میں حفاظتی اقدامات کی ممکنہ خلاف ورزی کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
Comments are closed on this story.