Aaj News

پیر, دسمبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Akhirah 1446  

عالمی شہرت یافتہ طبلہ نواز اور موسیقار استاد ذاکر حسین کا انتقال ہوگیا

73 سالہ موسیقار استاد اللہ رکھا کے صاحبزادے تھے، بھارتی میڈیا
شائع 15 دسمبر 2024 11:01pm

عالمی شہرت یافتہ طبلہ نواز اور موسیقار استاد ذاکر حسین کا انتقال ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 73 سالہ موسیقار استاد اللہ رکھا کے صاحبزادے تھے اور امریکا کے شہر سان فرانسسکو کے ایک اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

رپورٹس کے مطابق، استاد ذاکر حسین کو دل کی بیماری کے باعث پچھلے ایک ہفتے سے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے، وہ آئی سی یو میں تھے۔

معروف بانسری نواز راکیش چوراسیا نے خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کو بتایا کہ استاد ذاکر حسین کو بلڈ پریشر اور دل کی صحت سے متعلق مسائل کا سامنا تھا۔

india