پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ ٹاسک فورس جلد فعال کرنے پر اتفاق
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کے دورہ سعودی عرب کے دوران دونوں ممالک نے مشترکہ ٹاسک فورس کو جلد فعال کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
پبلک سیکیورٹی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل محمد البسمیع نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ملاقات میں خیر مقدم کیا، وفاقی وزیرِداخلہ نے پبلک سیکیورٹی کے ہیڈ کوارٹر کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ ٹاسک فورس کو جلد فعال کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
’اپنے بھکاریوں کو روکیں‘ نائب سعودی وزیرداخلہ کی محسن نقوی سے ملاقات
وزیرداخلہ نے سعودی عرب کے سیف سٹی سنٹر کا بھی دورہ کیا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے جرائم کی روک تھام کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ نظام کا مشاہدہ کیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے جرائم و ٹریفک حادثات پر کنٹرول کرنے کے نظام کو خوب سراہا.
ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے پبلک سیکیورٹی کے شاندار نظام کو دیکھ کر خوشی ہوئی، پولیس ٹریننگ کے ضمن میں تعاون کو فروغ دے کر ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کیا جا سکتا ہے ۔
سعودی عرب نے پاکستان میں رکھے 3 ارب ڈالر رول اوور کر دیئے
اس موقع پر وزیرداخلہ محسن نقوی کو پبلک سیکیورٹی کے ہیڈ کوارٹر میں خصوصی بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ آرٹیفشل انٹیلیجنس کے ذریعے جرائم اور ٹریفک حادثات پر کنٹرول کرنے کا نظام وضع کیا ہے۔
بریفنگ کے مطابق حج و عمرے پر بھی خصوصی فورسز فرائض سرانجام دیتی ہیں، سعودی عرب میں تمام خصوصی فورسز کو پبلک سکیورٹی کے ہیڈ کوارٹر سے کنٹرول کیا جاتا ہے۔
Comments are closed on this story.