ہم نے شام کے راستے عسکری سپلائی کا راستہ کھو دیا، سربراہ حزب اللہ
لبنان کی مزاحمتی تحریک کے سربراہ حزب اللہ نعیم قاسم نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد حزب اللہ نے ایران سے شام کے راستے ہونے والی عسکری سپلائی کا راستہ فی الحال کھو دیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق سربراہ حزب اللہ نعیم قاسم نے گزشتہ روز اپنی تقریر میں کہا کہ شام کو خطرناک توسیع پسند دشمن کا سامنا ہے اور شام میں گولان پہاڑیوں کے بفرزون پر اسرائیلی فوج کا قبضہ اس کا ثبوت ہے۔
شام میں آئین معطل، روس نے ملک کو گندم کی سپلائی روک دی
حزب اللہ کے نئے سربراہ نعیم قاسم نے شام میں باغی رہنما ابو محمد الخولانی اور نئے وزیراعظم محمد البشیر سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل سے تعلقات استوار نہ کریں۔
سربراہ حزب اللہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ شام کے نئے حکمران بھی اسرائیل کو دشمن ہی تسلیم کریں گے اور اسرائیل سے معمول کے تعلقات نہیں بنائیں گے۔
شام کے عقوبت خانوں میں انسانیت سوز مطالم ڈھائے جاتے رہا، عالمی نشریاتی ادارے کی تصدیق
انہوں نے کہا کہ شام کےحالات کو مستحکم کرنے تک شامی باغیوں کے بارے میں رائےقائم نہیں کرسکتے، امید ہے نئی شامی حکومت تمام فورسز اور جماعتوں کو حکومت میں شامل کرےگی۔
نعیم قاسم نے کہا کہ یہ بات ٹھیک ہے کہ بشارالاسد حکومت کے خاتمے کے بعد حزب اللہ کا شام سےعسکری سپلائی کا راستہ فی الحال ختم ہو چکا مگر امید ہے کہ نئی حکومت آنے کے بعد یہ راستہ پھر بحال ہوجائے گا یا ہم نئے راستے تلاش کریں گے۔