Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلوچستان کی راضیہ بتول، امید کی کرن!

ٹرسٹ کے تحت کڑھائی، بیوٹیشن اور کمپیوٹر کے کورسز مفت فراہم کیے جاتے ہیں۔
شائع 15 دسمبر 2024 07:19pm
Razia Batool’s efforts ,Determined to give women a social position - Aaj News

خواتین کو معاشرے میں ان کا جائز مقام دلوانے کے لئے بلوچستان سے راضیہ بتول کی شکل میں ایک طاقتور آواز ابھر رہی ہے جو لڑکیوں کو مختلف شعبوں میں مردوں کے شانہ بشانہ لانے کے لئے تگ و دو میں مصروف ہیں

بلوچستان کی وسائل سے مالا مال پسماندہ سرزمین جہاں چیلنجز کا سایہ کثیف ہے، ایک امید کی کرن چمک رہی ہے۔ یہ کرن راضیہ بتول چنگیزی ہیں ایک نوجوان اور پرجوش سماجی کارکن، جو خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں۔

حال ہی میں، راضیہ بتول نے ایک ویلفیر ٹرسٹ قائم کیا ہے۔ یہ ٹرسٹ بلوچستان کی خواتین کو تعلیم، صحت اور ہنر کی تربیت فراہم کرتا ہے۔ ٹرسٹ کے تحت کڑھائی، بیوٹیشن اور کمپیوٹر کے کورسز مفت فراہم کیے جاتے ہیں۔

ٹرسٹ میں تعلیم حاصل کرنے والی خواتین کے چہروں پر امید کی چمک دیکھی جا سکتی ہے۔ ان کے لیے یہ صرف ایک کورس نہیں بلکہ ایک نئی زندگی کا دروازہ ہے۔

راضیہ بتول کا خواب ہے کہ یہ خواتین معاشی طور پر خود کفیل ہوں اور اپنے خاندانوں کو سہارا دیں اور معاشرے کے لیے بھی مثبت تبدیلی کا باعث بنیں۔

پاکستان

بلوچستان