ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں، شہباز شریف
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمہ کے لئے پرعزم ہیں، والدین مہم میں ورکرز کے ساتھ تعاون یقینی بنائیں۔
اسلام آباد میں انسداد پولیو مہم کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ والدین انسداد پولیو مہم میں ورکرز کے ساتھ تعاون یقینی بنائیں، تاکہ ان بچوں کا مستقبل محفوظ ہو اور وہ توانا ہو کر ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرسکیں۔
یکم جولائی سے ملک بھر کے 41 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہوگا
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ پولیو کے خاتمہ کی مہم میں شراکت داری پربل گیٹس فائونڈیشن، عالمی ادارہ صحت اور سعودی عرب سمیت عالمی اداروں کے مشکور ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان سمیت دیگر ممالک کی بھرپور معاونت کرنے پر سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا بھی شکریہ ادا کیا۔
یکم جولائی سے ملک بھر کے 41 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہوگا
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر مختار بھرتھ اورعائشہ رضا فاروق کی نگرانی میں صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر پولیو کے خاتمہ کی یہ جنگ ہم جیتیں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ماضی میں مشکلات کی وجہ سے پاکستان میں پولیو کے 60 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو ہمارے لیے ایک چیلنج، یہ ہمارا عزم ہے کہ پولیو کے مرض کو پاکستان سے ختم کرکے دم لیں گے۔۔
وزیراعظم نے پولیو ورک سے کہا کہ وہ عزم اور بہادری کے ساتھ پاکستان سے پولیو کے خاتمہ کیلئے شبانہ روز محنت کر رہی ہیں۔ اس سلسلہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھی ستائش کرتے ہیں کہ وہ شمالی وزیرستان سمیت خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے علاقوں سمیت جہاں جہاں سکیورٹی کے چیلنجز درپیش ہیں، وہ بھرپور طور پر وہاں معاونت کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کے بھی مشکور ہیں کہ وہ اس عظیم مقصد کیلئے پوری طرح یکسو ہیں اور وفاق کے ساتھ مل کر اس کا خاتمہ کرنے میں اپنی تمام توانائیاں صرف کر رہے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم دعاگو ہیں کہ اللہ پاک ہمیں ہمت دے، پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر رواں سال کی آخری انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا، یہ پولیو مہم 19 دسمبر تک جاری رہے گی۔