Aaj News

اتوار, دسمبر 15, 2024  
13 Jumada Al-Akhirah 1446  

بانڈز رکھنے والوں کیلئے خوشخبری، قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان

تقریب میں 750,000 روپے کا پہلا انعام جیتنے والے خوش نصب کا اعلان کیا جائے گا
شائع 15 دسمبر 2024 06:47pm

200 روپے کے انعامی بانڈ نمبر 100 کی قرعہ اندازی 16 دسمبر 2024 کو سیالکوٹ میں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق تقریب میں 750,000 روپے کا پہلا انعام جیتنے والے خوش نصب کا اعلان کیا جائے گا جبکہ متعدد شرکا 250,000 روپے کا دوسرا انعام اور ایک سے زیادہ فاتحین 1,250 روپے کا تیسرا انعام جیتیں گے۔

اس سے قبل آج 40,000 روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی (31) نیشنل سیونگز ڈویژن کے مظفرآباد آفس میں ہوئی۔ ایونٹ میں جیتنے والوں کو 80,000,000 روپے کا پہلا انعام بھی شامل ہے، جو کہ فاتح 016364 کو دیا گیا۔

30,000,000 روپے کا دوسرا انعام 885708، 442509 اور 540206 جیتنے والوں کو دیا گیا جبکہ تیسرا انعام 660 جیتنے والوں کو 500,000 روپے دیا گیا۔