ملک سے نفرت کی سیاست کا خاتمہ کرنا ہوگا، رانا ثنا اللہ
وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنااللہ خان کا کہنا ہے کہ ایک صوبے میں حکومت کرنے والی پارٹی بار بار وفاق پر حملہ آور ہو رہی ہے، پاکستان کو نفرت، گالم گلوچ سیاست سے نکال کر بھائی چارے کی سیاست کی طرف لے جانا ہوگا۔
فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے، جس کی مثال ترقیاتی منصوبے ہیں۔
مذاکرات سے انکار نہیں، پی ٹی آئی 9 مئی کی مذمت کرے، رانا ثنا اللہ
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے دور میں شہر کی سڑکیں کشادہ کی گئیں، اسپتال بنائے گئے، اور موٹرویز کی تعمیر سے علاقے کی ترقی کو فروغ ملا ہے۔
رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ سازشوں کے ذریعے خدمت کی سیاست کو روک کر گالم گلوچ اور احتجاج کی سیاست کو رواج دیا گیا۔ نوجوانوں کو گمراہ کرنے کے لیے فیک نیوز کا سہارا لیا گیا اور انہیں مخالفین کو گالیاں دینا سکھایا گیا۔
عمران خان اپنی پارٹی کے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں، رانا ثنا اللہ
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے عوام نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کو ترجیح دی ہے اور افراتفری کی سیاست کو مسترد کیا ہے۔ خیبر پختونخوا میں حکومت کے باوجود عوام نے ان کا ساتھ نہیں دیا، جبکہ پنجاب میں ان کے جلسے اور مظاہرے ناکام رہے۔
رانا ثناللہ نے کہا کہ یہ ملک نفرت نہیں، بھائی چارے کی بنیاد پر بنا، ملک سے نفرت کی سیاست کا خاتمہ کرنا ہوگا، اور سیاست میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔