شہدا کی یاد میں تقریب، پی ٹی آئی کارکنان کھانے پر آپس میں گھتم گھتا
تقریب کا مقصد شہدا کی یاد میں منعقد کیا گیا تھا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی تحصیل متھرا میں ایک تقریب کے دوران شدید بدنظمی کا واقعہ پیش آیا۔
پارٹی کے چیئرمین انعام اللہ پر کارکنوں نے مکھو گھونسوں کی بارش کردی۔ یہ واقعہ باغ ناران میں ہوا، جہاں پی ٹی آئی کے کارکنان کھانے پر آپس میں گھتم گھتا ہوگئے۔
تقریب کا مقصد شہدا کی یاد میں منعقد کیا گیا تھا لیکن کھانے کے دوران کارکنان میں تصادم ہوگیا۔ تحصیل چیئرمین انعام اللہ بھی کارکنوں کے ساتھ مشت گریباں ہوگئے جس کے نتیجے میں مکوں اور گھونسوں کا تبادلہ ہوا۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کارکنان کھانے پر ٹوٹ پڑے، جس سے تقریب کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوگئی۔
Pakistan Tehreek Insaf (PTI)
مقبول ترین