معروف یوٹیوبر رجب بٹ کو پولیس نے گرفتار کرلیا
شیر کا بچہ غیر قانونی طور پر رکھنے اور اسلحہ کی نمائش پر پولیس نے معروف یوٹیوبر رجب بٹ کو گرفتار کرلیا۔
محکمہ وائلڈ لائف کے حکام اور پولیس نے ضلع جہلم کے علاقے چونگ میں جنگلی حیات کی موجودگی اور آتشیں اسلحے کی غیر قانونی نمائش کی اطلاع پر رجب بٹ کے گھر پر چھاپہ مارا۔
ارچنا سنگھ کا یوٹیوب چینل لانچ کے پہلے دن ہی ہیک
رجب بٹ یوٹیوب، انسٹاگرام اور فیس بک پر فیملی وی لاگز، اسٹنٹ اور لائف اسٹائل سمیت دیگر کانٹینٹ کے لیے مشہور ہیں۔
گرفتاری کے وقت تک یوٹیوب پر ان کے 4.56 ملین سبسکرائبرز ہیں۔
ان کی ویڈیوز میں اکثر ذاتی لمحات، سفر، اور طرز زندگی کے دیگر عناصر شامل ہوتے ہیں۔
شاہ رخ کا نیم برہنہ اشتہار جو مداحوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا
لیکن اب انہیں جنگلی حیات کے تحفظ کے قوانین اور ہتھیاروں کی عوامی نمائش سے متعلق ضوابط کی خلاف ورزی کے قانونی نتائج کا سامنا ہے۔