دنیا بھر میں انجان خلائی جہازوں کی پروازیں، امریکا سمیت مغربی ممالک کی افواج میں ہلچل
امریکی آسمان پر اڑتے انجان خلائی جہازوں سے جہاں شہری خوفزدہ تھے وہیں اب امریکا سمیت مغربی ممالک کی افواج میں بھی ہلچل پیدا ہوگئی۔
ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں ڈرونز کے ایک گروپ کو برطانیہ میں قائم امریکی ایئر بیس پر پرواز کرتے دیکھا گیا، جہاں امریکی جوہری ہتھیاروں کا ذخیرہ شروع ہونا ہے۔
ڈیلی میل کے مطابق ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ چار چمکتے ڈرونز کو شمالی برطانیہ کے شہر سفوک میں شام کے وقت پرواز کرتے دیکھا گیا۔ ابھی تک ان پراسرار پروزوں کی حقیقت سے پردہ نہیں اٹھ سکا جس کی وجہ سے عوام میں خوف ہ ہراس پایا جاتا ہے۔
اُسی ویڈیو میں بائیں جانب دو ڈرون ایک ہی جگہ پر ٹھہرے دیکھے گئے، جبکہ باقی دو ڈرونز 28 نومبر کی رات کو مختلف سمت میں اڑتے دکھائی دیے۔
امریکا کے مختلف شہروں پر پُراسرار ڈرونز کی پروازیں، خفیہ اداروں نے تحقیقات شروع کردیں
ہمارے نظام شمسی کے روشن ترین سیارے کو اکثر طیارہ یا راکٹ سمجھ لیا جاتا ہے۔ امریکی فضائیہ نے گزشتہ ماہ ایک بیان میں کہا تھا کہ ڈرونز نے برطانیہ میں اس کے تین اڈوں پر پرواز کی تھی جن میں آر اے ایف ملڈن ہال، آر اے ایف لیکن ہیتھ اور آر اے ایف فیلٹ ویل شامل تھے۔
رائل ایئرفورس ملڈن ہال امریکی فضائیہ کا ری فیولنگ کا بنیادی طورپر 100 واں بیس ہے جبکہ رائل ایئرفورس لیکن ہیتھ امریکی فضائیہ کے F-35A اور F-15E کے اڈے ہیں۔ رائل ایئرفورس فیلٹ ویل میں لاجسٹکس کی سہولتیں ہیں جبکہ فضائیہ کے افسران کی رہائش بھی اسی جگہ موجود ہیں۔
زمین میں چھپا خزانے کا پہاڑ جو پیٹرول اور ڈیزل کی ضرورت ختم کردے گا
رپورٹ میں کہا گیا کہ 20 نومبر سے کئی روز تک ڈرون فضائی اڈوں کے اوپر گھومتے دکھائی دیے۔ یہ نیو جرسی میں ہونے والے دیگر ڈرون نظاروں سے ملتے جلتے ہیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ امریکی ریاست نیو جرسی میں Picatinny Arsenal کے ارد گرد پراسرار اشیاء کو اڑتے دیکھا گیا، یہ وہ جگہ ہے جہاں امریکی فوج ہتھیار بناتی اور جانچتی ہے، جن میں سے کچھ اسلحہ یوکرین کو بھی بھیجا جاتا ہے۔
مشرق کے ہاتھوں مغرب تباہ ہوگا، بابا وانگا کی پیش گوئی
چند میڈیا رپورٹس میں انکشاف ہوا کہ نومبر کے وسط سے نیو جرسی میں دکھائی دینے والے خلائی جہازوں کا حجم گاڑیوں کے سائز جتنا تھا۔ بعض اوقات انہیں ایک گروپ کی شکل میں ظاہر ہوتے دیکھا گیا تو کچھ گھنٹوں تک ایک ہی جگہ پر رکے دکھائی دیے۔ نیویارک، ٹیکساس اور اوکلاہوما میں بھی اسی طرح کے مناظر دیکھنے کی کی اطلاع ملی ہے۔
امریکی فضائیہ کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ مسلسل ڈرون پروازیں دیکھی جارہی ہیں جو ہماری تنصیبات کے لیے خطرہ ہو سکتی ہیں۔
Comments are closed on this story.