Aaj News

جمعرات, جنوری 16, 2025  
15 Rajab 1446  

اسپین کی مشہور فیشن برانڈ کے بانی کھائی میں گر کر ہلاک

اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سینشز نے ازاق اینڈک کی ہلاکت پر دکھ کا اظہار
شائع 15 دسمبر 2024 01:48pm

اسپین کی مشہور فیشن چین کے بانی ازاق اینڈک ہائیکنگ کے دوران کھائی میں گر کر ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 71 سالہ ازاق اینڈک اسپین کی مشہور کپڑوں کی چین مینگو (Mango) کے بانی تھے جس کے یورپ سمیت دنیا بھر میں 2800 اسٹورز موجود ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ازاق اینڈک ہفتے کے روز بارسلونا میں ہائیکنگ کے دوران کھائی میں گر کر ہلاک ہوئے۔

کمپنی کی جانب سے ازاق اینڈک کی ہلاکت کے حوالے سے مزید کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی تاہم اسپینش میڈیا نے اس بارے میں اطلاع دی کہ ازاق اینڈک بارسلونا کے پہاڑی علاقے میں اپنے فیملی ممبران کے ہمراہ ہائیکنگ کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

معروف برانڈ کی عرفی جاوید کو انتہائی شرمناک پیشکش

اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سینشز نے ازاق اینڈک کی ہلاکت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے فیشن انڈسٹری کے لیے ان کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا۔

رپورٹ کے مطابق ازاق اینڈک اسپین کی مالدار شخصیت تھے، امریکی جریدے فوربز کی رپورٹ کے مطابق ازاک اور ان کی فیملی کے اثاثوں کی مالیت 4 اعشاریہ 5 ارب ڈالر ہے۔

dies

fashion chain mango

owner

Isak Andic

falling down

500ft cliff