سردیوں میں گیس دستیابی کے اوقات جاری، کھانے پکانے کا شیڈول نوٹ کرلیں
سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی سوئی ناردرن گیس (ایس این جی پی ایل) نے گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
گیس کی طلب میں ہونے والے اضافے کے پیش نظر سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (SNGPL) نے گیس کی طلب اور رسد کو دیکھتے ہوئے موسم سرما کے لیے گیس فراہمی کا شیڈول جاری کیا۔
ایس این جی پی ایل کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق گھریلو صارفین کو دن بھر میں تین مختلف اوقات میں گیس فراہم کی جائے گی۔
نیپرا نے 3 ماہ کے لئے ونٹر پیکج کی منظوری دے دی
محکمے کے اس اقدام کا مقصد گھریلو صارفین کو اپنے روزمرہ کے کام، خاص طور پر کھانا پکانے کے حوالے سے سہولت فراہم کرنا ہے۔
گھریلو صارفین کو گیس صبح 6 بجے سے 9 بجے تک، دوپہر 12 بجے سے 2 بجے تک اور شام 6 بجے سے شب 9 بجے تک فراہم کی جائے گی۔
گیس فراہمی کے اوقات میں یہ تبدیلی حکومت کی ہدایات پر عمل میں آئی ہے۔
Comments are closed on this story.