Aaj News

اتوار, دسمبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب میں پی ٹی آئی حکومت کے دوران 310 گاڑیوں کے غیر قانونی طور پر خریدے جانے کا نیا سکینڈل آشکار

خریداری کیلئے حیرت انگیز طور پر پیشگی رقم ادا کی گئی
شائع 15 دسمبر 2024 11:52am

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور حکومت میں پنجاب میں 310 گاڑیوں کے غیر قانونی طور پر خریدے جانے کا نیا سکینڈل سامنے آگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی پنجاب میں حکومت کے دوران دو ارب 12 کروڑ تیس لاکھ روپے مالیت کی سرکاری گاڑیاں بغیر منظوری کے خریدی گئیں۔

مذاکرات کیلئے کسی سے درخواست نہیں کی، بیرسٹرعلی ظفر

تحریک انصاف کے دور میں گاڑیاں خریدنے کیلئے کسی فورم پر منظوری نہیں لی گئی، گاڑیوں کی خریداری کیلئے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے بھی منظوری نہیں لی گئی، جبکہ خریداری کیلئے حیرت انگیز طور پر پیشگی رقم ادا کردی گئی۔

گاڑیوں کی خریداری کیلئے پیپرا رولز کو بھی نظر انداز کیا گیا۔

مریم نواز کی پی ٹی آئی مخالف تقاریر پر پابندی کیلئے درخواست دائر

سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیلئے 310 گاڑیوں کی خریداری کا فیصلہ کس نے کیا؟ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی غیر قانونی طور خریداری گئی گاڑیوں کی تحقیقات کیلئے متعلقہ افسران کو طلب کرے گی۔

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Vehicle Purchasing Scandal