Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
15 Rajab 1446  

زمین میں چھپا خزانے کا پہاڑ جو پیٹرول اور ڈیزل کی ضرورت ختم کردے گا

زیر زمین تیل کے ذخائر میں موجود تقریباً 26 گنا زیادہ ہائیڈروجن موجود ہے، تحقیق
شائع 15 دسمبر 2024 10:25am

سائنسدانوں کی جانب سے ایک دلچسپ انکشاف سامنے آیا ہے، ان کا خیال ہے کہ زمین کی سطح کے نیچے ہائیڈروجن کے خزانے کی ایک بڑی مقدار پوشیدہ ہے۔ یہ ہائیڈروجن تیل اور گیس جیسے ایندھن کی جگہ لے کر 200 سال تک توانائی فراہم کر سکتا ہے یا مکمل طور پر ان کی ضرورت ختم کر سکتا ہے۔

تحقیق کے مطابق زیر زمین تیل کے ذخائر میں موجود تقریباً 26 گنا زیادہ ہائیڈروجن موجود ہے۔ لیکن سائنسدان یہ بات جاننے سے قاصر ہیں کہ یہ ہائیڈروجن کس جگہ پر موجود ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہائیڈروجن مستقبل کے لیے ایک امید افزا ایندھن ہے۔ یہ وافر، ہلکا پھلکا ہے اور تیل اور گیس کی جگہ لے سکتا ہے۔ دنیا بھر کی حکومتیں اس کی صلاحیت کو تلاش کر رہی ہیں۔

’شہر مٹانے والا‘ ایسٹرائیڈ زمین سے ٹکرانے والا ہے؟

مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ ہائیڈروجن کچھ صنعتوں میں درکار توانائی کا 30 فیصد تک فراہم کر سکتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سال 2050 تک ہائیڈروجن کی عالمی طلب میں پانچ گنا یا اس سے زائد اضافہ متوقع ہے۔

مطالعہ کے مطابق 2050 تک دنیا کی ہائیڈروجن کی ضرورت میں بہت زیادہ اضافہ متوقع ہے۔ تاہم تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ اگر ہم دستیاب ہائیڈروجن کی 2 فیصد بھی مقدار حاصل کر لیں، تو یہ تقریباً 200 سال تک دنیا کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کافی ہوگا۔

سندھ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

سائنس دانوں کا خیال تھا کہ ہائیڈروجن زیر زمین زیادہ مقدار میں ذخیرہ نہیں ہوسکتا کیونکہ یہ ایک چھوٹا مالیکیول ہے جو چٹانوں کی چھوٹی جگہوں سے آسانی سے نکل سکتا ہے۔

لیکن نئی دریافتوں نے اس خیال کو تبدیل کیا۔ جیسا کہ محققین کو البانیہ اور مغربی افریقہ میں کرومیم کی ایک کان میں زیر زمین ہائیڈروجن کی ایک بڑی مقدار ملی جس سے پتہ چلتا ہے کہ ہائیڈروجن کو واقعی زمین کی سطح کے نیچے کافی مقدار میں ذخیرہ کیا جا سکتا ہے۔

hydrogen

Earth's Hidden Treasure

Could End

Fossil Fuel Era

Study Finds