Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
15 Rajab 1446  

شہداء ڈی چوک کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے آج دعائیہ تقریبات منعقد ہوں گی، بیرسٹر سیف

آج شہداء کے خون کا حساب لینے کا عزم کیا جائے گا، بیرسٹر سیف
شائع 15 دسمبر 2024 09:50am

خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کا کہانا ہے کہ آج شہداء ڈی چوک کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مختلف شہروں میں دعائیہ تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

بیرسٹر سیف نے اپنے ایک پیغام میں بتایا کہ اس حوالے سے مرکزی دعائیہ تقریب باغِ ناران، حیات آباد، پشاور میں منعقد کی جائے گی۔

مدارس رجسٹریشن معاملے پر مولانا ڈٹ گئے، حکومت کی ساری کوششیں رائیگاں

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ آج شہداء کے خون کا حساب لینے کا عزم بھی کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ شہداء کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا، جعلی حکومت کو جواب دینا ہوگا کہ گولی کیوں چلائی؟

بانی پی ٹی آئی نے فوج کے خلاف بطور ادارہ کبھی خلاف بات نہیں کی، شیخ وقاص

ان کا مزید کہنا تھا کہ نہتے کارکنوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، معصوم کارکنوں کا خون بہانا شریف خاندان کا وطیرہ بن چکا ہے، ماڈل ٹاؤن میں حاملہ خواتین پر سیدھی گولیاں چلائی گئیں، ہر دور میں اپنے اقتدار کو طول دینے کے لیے معصوم شہریوں کا خون بہایا گیا۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ نہتے کارکنوں کا خون ملک میں آئین و قانون کی بحالی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔

Barrister Muhammad Ali Saif

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)